اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے دالبندین میں بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی دفتر پردستی بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کی ترقی، خوشحالی اور جمہوریت کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں لیکن تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کی بقاءاور ملک کی ترقی کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا تاکہ ان …
چیئرمین سینیٹ کی دالبندین میں بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی دفتر پردستی بم حملے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے دالبندین میں بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی دفتر پردستی بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کی ترقی، خوشحالی اور جمہوریت کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں لیکن تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کی بقاءاور ملک کی ترقی کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا تاکہ ان عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے جو ملک میں افراتفری پھیلا کر اپنے مذموم عزائم کا حصول ممکن بنانا چاہتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ انھوں نے بلوچستان حکومت پر زور دیا کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد اور دیگر سہولیات بہم پہنچائی جائیں۔








