چیئرمین سینیٹ کی پاکستان کے اینٹی شپ میزائل کے کامیاب تجربے پر پاک بحریہ، سائنسدانوں انجینئرز اور پاکستانی قوم کو مبارکباد

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے اینٹی شپ میزائل کے کامیاب تجربے پر پاک بحریہ، سائنسدانوں انجینئرز اور پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے قومی دفاع میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے اینٹی شپ میزائل کے کامیاب تجربے پر پاک بحریہ، سائنسدانوں انجینئرز اور پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے قومی دفاع میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی دفاعی خودکفالت اور جدید ٹیکنالوجی میں مہارت کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے پاک بحریہ کے ماہرین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی کامیابیاں ملکی دفاع کو مزید مضبوط اور ناقابل تسخیر بناتی ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر وقت وطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں اور پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔