ملتان ۔ 23 مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عبدالرحمان خان کانجو کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وہ کانجو فارم ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے سوگوار خاندان سے ملاقات کی اور تعزیت کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سجادہ نشین دربار حضرت موسیٰ پاک شہید سید ابو الحسن گیلانی بھی موجود تھے۔ چیئرمین سینیٹ نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب …
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا لودھراں میں عبدالرحمان کانجو کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
ملتان ۔ 23 مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عبدالرحمان خان کانجو کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وہ کانجو فارم ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے سوگوار خاندان سے ملاقات کی اور تعزیت کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سجادہ نشین دربار حضرت موسیٰ پاک شہید سید ابو الحسن گیلانی بھی موجود تھے۔
چیئرمین سینیٹ نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کا انتقال ایک بڑا صدمہ ہے اور اس دکھ کی گھڑی میں وہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ تعزیتی اجتماع میں رکن قومی اسمبلی لودہراں صدیق بلوچ سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ آخر میں مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔








