چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا سیکٹر G-11 میں خواتین کیلئے خصوصی رمضان سہولت بازار میں قائم سٹالز کا افتتاح

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے منگل کے روز سیکٹر G-11 میں خواتین کیلئے خصوصی رمضان سہولت بازار میں قائم سٹالز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سی او ایم سی آئی، اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کی خواتین سمیت صارفین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔سی ڈی اے ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں …

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے منگل کے روز سیکٹر G-11 میں خواتین کیلئے خصوصی رمضان سہولت بازار میں قائم سٹالز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سی او ایم سی آئی، اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کی خواتین سمیت صارفین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔سی ڈی اے ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں G-11 رمضان سہولت بازار میں تقریباً 48 سٹالز خواتین کو الاٹ کئے گئے ہیں۔ ویمن رمضان سہولت بازار میں قائم سٹالز کا انعقاد چاند رات تک کیا جائے گا۔اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ویمن رمضان سہولت بازار کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا اور سٹالز پر دستیاب مختلف اشیاء کا معائنہ کیا۔

انہوں نے خواتین دکانداروں اور خواتین صارفین سے مسائل بھی دریافت کئے۔متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو ویمن سٹالز اور رمضان سہولت بازار کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ویمن چیمبر آف کامرس کے تعاون سے خصوصی طور پر عیدالفطر کی مناسبت سے خواتین کیلئے سیکٹر G-11 میں رمضان سہولت بازار کا انعقاد کیا جا رہا ہے، ان سٹالز میں عیدالفطر کی مناسبت سے خواتین کیلئے چوڑیوں، مہندی، ریڈی میڈ گارمنٹس سمیت دیگر اشیاء کے سٹالز لگائے گئے ہیں جبکہ دیگر سٹالز پر روزمرہ کی اشیاء خوردونوش ارزاں نرخوں پر شہریوں کیلئے فروخت کی جارہی ہیں۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رمضان سہولت بازار میں سیکورٹی، صفائی ستھرائی اور مانیٹرنگ کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ماہ صیام میں اسلام آباد کے رمضان سہولت بازاروں میں اشیاء خوردونوش سرکاری نرخوں پر دستیاب ہیں اور کوالٹی و قیمتوں کے حوالے سے شکایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فی الفور کارروائیاں کررہے ہیں۔بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تمام رمضان سہولت بازاروں میں سرکاری ریٹس پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔

بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنے کیلئے سی ڈی اے و ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہے۔ اسی طرح ماہ صیام میں منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ رمضان سہولت بازاروں میں دستیاب تمام اشیاء خوردونوش کی اعلیٰ کوالٹی اور معیار کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے رمضان سہولت بازاروں میں سرکاری نرخ نامہ پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور متعلقہ افسران رمضان سہولت بازاروں میں اپنی موجودگی کو یقینی بنانے کے ساتھ شکایات کا فوری ازالہ بھی کریں۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فروخت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری قیمتوں سے زائد وصول کرنے اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کا مقصد وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو ماہ صیام میں بہتر سے بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔