چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد سلاٹر ہاؤس منصوبے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعرات کو اسلام آباد سلاٹر ہاؤس منصوبے سے متعلق سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا ،جس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ڈی جی ریسورس شکیل احمد، ڈی جی ورکس، کنسلٹنٹس سمیت دیگر سینئر افسران …

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعرات کو اسلام آباد سلاٹر ہاؤس منصوبے سے متعلق سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا ،جس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ڈی جی ریسورس شکیل احمد، ڈی جی ورکس، کنسلٹنٹس سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اسلام آباد سلاٹر ہاؤس منصوبے میں ہونے والی پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد سلاٹر ہاؤس منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت تعمیر کیا جائے گا جس میں جدید اور سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اس منصوبے کے تحت جدید خطوط پر استوار ذبح خانے اور چِلنگ رومز جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ اسلام آباد سلاٹر ہاؤس کی تمام سہولیات سروسنگ ماڈل کے تحت میسر ہوں گی۔ اسی طرح سلاٹر ہاؤس میں کمرشل ایریا اور جانوروں کی تجارت کیلئے ایریا بھی مختص کیا گیا ہے۔

اجلاس میں اسلام آباد سلاٹر ہاؤس کے فنانشل ماڈل پر بھی غور کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ اس منصوبے کا ڈیزائن اور ماڈل سی ڈی اے بورڈ اور میٹ بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے جڑواں شہروں کے باسیوں کی گوشت کی ضروریات کے ساتھ عالمی مارکیٹس میں گوشت برآمد کرنے میں بھی مدد ملے گی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کو بہتر سے بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔