اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے فیس نہیں کیس کو دیکھیں گے، ملک میں بدعنوانی ایک کینسر کی طرح سرایت کر رہی ہے،ملک اس وقت 84 ارب ڈالرز کا مقروض ہے، نیب کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں اور نہ ہی نیب کسی سے امتیازی سلوک پر یقین رکھتا …
چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کا متاثرین میں چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے فیس نہیں کیس کو دیکھیں گے، ملک میں بدعنوانی ایک کینسر کی طرح سرایت کر رہی ہے،ملک اس وقت 84 ارب ڈالرز کا مقروض ہے، نیب کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں اور نہ ہی نیب کسی سے امتیازی سلوک پر یقین رکھتا ہے، ”احتساب سب کیلئے“ کی پالیسی پر زیرو ٹالرنس اور خود احتسابی ہماری اولین ترجیح ہے، ہم نے ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنا دیا، 9 ارب روپے کے فراڈ میں سے 4 ارب روپے متاثرین کو واپس کئے جبکہ ڈبل شاہ کیس کے دوسرے ملزم تصور گیلانی کے ذمہ 1.9 ارب روپے میں سے 1.2 بلین روپے کی رقم متاثرین کو واپس لوٹا دی ہے جبکہ نیب نے ایلیٹ ٹاﺅن سکیم لاہور کے متاثرین کے 10 کروڑ بمعہ منافع/سود کے 36 کروڑ روپے آج متاثرین کو واپس کر دیئے ہیں، ہم نے 4 ماہ قبل جو قوم سے وعدہ کیا تھا کہ نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے متاثرین کی رقوم کی واپسی ہماری اولین ترجیح ہو گی اس پر عملدرآمد جاری ہے اور اب کسی کو مستقبل میں ڈبل شاہ نہیں بننے دیں گے۔








