اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے منگل کو نیب لاہور کا دوسرے روز دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور شہزاد سلیم نے انہیں میگا کرپشن کیسز میں جاری تحقیقات اور اہم پیشرفت پر جامع بریفنگ دی۔ اس موقع پر پاکستانی بزنس کمیونٹی سے کنسٹرکشن ایسوسی ایشن (سی اے پی) کے مرکزی نمائندگان نے بزنس کمیونٹی کو درپیش …
چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کا نیب لاہور کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے منگل کو نیب لاہور کا دوسرے روز دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور شہزاد سلیم نے انہیں میگا کرپشن کیسز میں جاری تحقیقات اور اہم پیشرفت پر جامع بریفنگ دی۔ اس موقع پر پاکستانی بزنس کمیونٹی سے کنسٹرکشن ایسوسی ایشن (سی اے پی) کے مرکزی نمائندگان نے بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حوالے سے چیئرمین نیب سے ملاقات کی۔ نمائندگان کا کہنا تھا کہ ماضی میں 80 فیصد ملکی میگا پراجیکٹس بیرونی ممالک کی کمپنیوں کو فراہم کر دیئے گئے۔ نیب انکوائریوں میں بزنس کمیونٹی میں موجود کرپٹ عناصر کو منظر عام پر لانے کے لئے بھرپور مدد کی پیشکش کی گئی۔ چیئرمین نیب نے وفد کے ارکان سے مخاطب ہوتے ہوئے اس تاثر کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی وجہ سے ملکی معیشت پر کسی قسم کے برے اثرات مرتب نہیں ہوئے، بدعنوانی سمیت دیگر عوامل ملکی معیشت پر اثر انداز ہو رہے ہیں، نیب نے جب کسی سے پوچھا کہ پانچ ہزار کے کام پر 50 ہزار کیسے خرچ ہوئے تو سب نیب کے خلاف اکٹھے ہو گئے، نیب ملکی بزنس معاملات میں پارٹی نہیں ہے اور نہ ہی نیب کی وجہ سے کبھی کسی معاہدے پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔








