چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کا نیب لاہور کا دورہ ، چیئرمین نیب نے میگا کرپشن مقدمات اور نیب لاہور کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا

لاہور۔ 17 اکتوبر (اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب لاہور کا دورہ کیا جہاں پر چیئرمین نیب نے میگا کرپشن مقدمات اور نیب لاہور کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب کسی سے انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا اور نہ …

لاہور۔ 17 اکتوبر (اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب لاہور کا دورہ کیا جہاں پر چیئرمین نیب نے میگا کرپشن مقدمات اور نیب لاہور کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب کسی سے انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا اور نہ ہی نیب کا تعلق کسی سےاسی جماعت سے ہے، نیب کی پہلی اور آخری وابستگی پاکستان اور صرف پاکستان سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب تمام شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریوں اور انویسٹی گیشنز کو ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کےلئے کوشاں ہے جس کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران اور دیگر اساتذہ کو احتساب عدالت میں ہتھکڑی لگانے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا جس پر چیئرمین نیب نے کیس آفیسر ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد رفیع کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دےا جبکہ پنجاب پولیس کے اے ایس آئی مختار احمد کو بھی فوری طور پر معطل کرنے کےلئے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کو سفارش کی۔