چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ادارے کے ہیڈ کوارٹرز اور ریجنل بیوروز کی جامع معےاری گریڈنگ نظام کے تحت سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز کی جامع معےاری گریڈنگ نظام کے تحت سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے ۔ معیاری گریڈنگ نظام کے تحت نیب ہیڈ کوارٹرز اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز کی2017 ءکی کارکرگی کا جائزہ لینے کے علاوہ تمام ریجنل بیوروز کی …

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز کی جامع معےاری گریڈنگ نظام کے تحت سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے ۔ معیاری گریڈنگ نظام کے تحت نیب ہیڈ کوارٹرز اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز کی2017 ءکی کارکرگی کا جائزہ لینے کے علاوہ تمام ریجنل بیوروز کی نہ صرف خامیوں کی نشاندہی کی جائے گی بلکہ نااہل، بدعنوان اور غیر ذمہ دار افسران/ اہلکاروں کے خلاف معیاری گریڈنگ نظام اورانٹرنل اکاﺅنٹبیلٹی نظام کے تحت قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس سلسلہ میں نااہل ، بدعنوان افسران کو اپنی صفائی پیش کرنے کاقانون کے مطابق موقع فراہم کےا جائے گا۔قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے چئیرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ نیب ہیڈ کوارٹرز اور تمام ریجنل بیوروز کی سالانہ کارکرگی کا جائزہ شفاف ، میرٹ اور قانون کے مطابق عمل میں لایا جائے اور اس سلسلہ میں کوئی دباﺅ یا پریشر کو خاطر میں نہ لاےا جائے اور اپنی رپورٹ مارچ میں پیش کی جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply