چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت اجلاس ، نیب کے آپریشن ڈویژن کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈکوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نیب کے آپریشن ڈویژن کی کارکردگی خصوصاً آپریشنل حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ مبینہ ملزم اور گواہ کو نیب میں بلاتے وقت کال اپ نوٹس میں اس بات کو واضح الفاظ میں درج کیا جانا …

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈکوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نیب کے آپریشن ڈویژن کی کارکردگی خصوصاً آپریشنل حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ مبینہ ملزم اور گواہ کو نیب میں بلاتے وقت کال اپ نوٹس میں اس بات کو واضح الفاظ میں درج کیا جانا چاہئے کہ نیب کے قانون کے تحت آپ کو مبینہ ملزم کے طور پر بلایا جا رہا ہے یا گواہ کے طور پر اور اگر مبینہ ملزم کے طور پر بلایا جائے تو ملزم کے خلاف متعلقہ کیس اور الزامات کی تفصیلات واضح الفاظ میں تحریر کی جائیں، جو قانون کے مطابق ہر ملزم کا بنیادی حق ہوتا ہے کہ اس پر مبینہ الزامات کی تفصیلات سے اس کو آگاہ کیا جائے۔

مزید خبریں