اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب بدعنوانی کے خاتمہ اور بدعنوانی عناصر سے لوٹی گئی رقم وصول کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے اور بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی فرض سمجھ کر ادا کر رہا ہے، بدعنوانی سے معاشی ترقی رک جاتی ہے اور …
چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب بدعنوانی کے خاتمہ اور بدعنوانی عناصر سے لوٹی گئی رقم وصول کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے اور بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی فرض سمجھ کر ادا کر رہا ہے، بدعنوانی سے معاشی ترقی رک جاتی ہے اور حقدار اپنے قانونی حق سے محروم رہتا ہے، آگاہی، تدارک اور قانون پر عملدرآمد کی سہ جہتی پالیسی کے ذریعے پاکستان اقوام متحدہ کے بدعنوانی کے خلاف کنونشن اور اس کے تمام منشور اور آرٹیکلز پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔








