اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین، پراسکیوٹر جنرل اکاﺅنٹیبلٹی اور نیب کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نیب ہیڈ کوارٹرز اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز کی کارکردگی خصوصاً چیئرمین نیب نے 11 اکتوبر 2017ءکے بعد اپنے منصب کی ذمہ …
چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین، پراسکیوٹر جنرل اکاﺅنٹیبلٹی اور نیب کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نیب ہیڈ کوارٹرز اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز کی کارکردگی خصوصاً چیئرمین نیب نے 11 اکتوبر 2017ءکے بعد اپنے منصب کی ذمہ داریاں سنبھانے کے بعد جو احکامات دیئے تھے ان کی عملدرآمد رپورٹ اور نیب کے آپریشن ڈویژن اور پراسیکیوشن ڈویژن کی 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے 11 اکتوبر 2017ءکو اپنے منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد جو بھی احکامات صادر کئے گئے ان پر بہت حد تک عملدرآمد کیا گیا۔ اس کے علاوہ گذشتہ 6 ماہ میں 55 شکایات کی جانچ پڑتال، 39 انکوائریاں، 33 انوسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی۔








