چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بدعنوان عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بلاتفریق کارروائی کا حکم دیا ہے، قومی احتساب بیورو کا بیان

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاویداقبال نے اپنے منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد نہ صرف احستاب سب کے لئے کی پالیسی اپنائی بلکہ اس پر زیروٹالرنس اور خود احتسابی کے عمل کے تحت سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔ جمعہ کو نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے بدعنوان عناصر …

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاویداقبال نے اپنے منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد نہ صرف احستاب سب کے لئے کی پالیسی اپنائی بلکہ اس پر زیروٹالرنس اور خود احتسابی کے عمل کے تحت سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔ جمعہ کو نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے بدعنوان عناصر کی گرفتاری کے علاوہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی بھی گرفتاری کا حکم دیا تھا جس کے تنیجہ میں گزشتہ 3 ماہ میں تقریباً15 مفرور/اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ اس کے علاوہ بدعنوان عناصر کے خلاف بھی نیب کو بلاتفریق کاروائی کا قانون کے مطابق حکم دیا گیا ہے تاکہ ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ ہو اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو۔ اس کے علاوہ نیب نے بعض نجی کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیاں جنہوں نے عوام کی جمع پونجی لوت کرنہ تو عوام کو ان کی رقم کے بدلے میں پلاٹ دیئے اور نہ ہی ان کی رقم واپس کی۔