چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا بیان

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ایمانداری، دیانتداری، محنت، عزم و حوصلہ اور پیشہ واریت کے بغیر کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے شفافیت، بلند حوصلہ اور عزم و ہمت ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کینسر اور خاموش قاتل ہے، نیب ہر قسم کی بدعنوانی کے …

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ایمانداری، دیانتداری، محنت، عزم و حوصلہ اور پیشہ واریت کے بغیر کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے شفافیت، بلند حوصلہ اور عزم و ہمت ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کینسر اور خاموش قاتل ہے، نیب ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمہ اور اس ناسور سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے بدعنوان عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے مو¿ثر اور جامع حکمت عملی وضع کی ہے۔ انہوں نے نیب افسران کو ہدایت کی کہ وہ شفافیت، پیشہ واریت اور قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے محنت جاری رکھیں۔