چیئرمین نیب جسٹس (ر )جاوید اقبال کی ”اے پی پی“سے گفتگو

کوئٹہ۔11 اکتوبر(اے پی پی)چیئرمین نیب جسٹس (ر )جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لیے ایمانداری سے کام کرنے کے ساتھ احتساب کے کلچر کو فروغ دینے اور میرٹ پر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے ۔تمام جماعتوں نے بطور چیئرمین نیب میرے نام پر اتفاق کرکے میرے اوپر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں …

کوئٹہ۔11 اکتوبر(اے پی پی)چیئرمین نیب جسٹس (ر )جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لیے ایمانداری سے کام کرنے کے ساتھ احتساب کے کلچر کو فروغ دینے اور میرٹ پر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے ۔تمام جماعتوں نے بطور چیئرمین نیب میرے نام پر اتفاق کرکے میرے اوپر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاﺅں گا ۔بلوچستان کی حسین وتابندہ روایات اور کلچر مجھے ہمیشہ یاد رہے گا،ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ”اے پی پی“سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ بلوچستان کی مٹی اور سرزمین کا مجھ پر قرض رہا ہے زندگی میں جب بھی موقع ملا یہ قرض چکانے کا حق ادا کرونگا ،انہوں نے کہاکہ اسلامیہ ہائی سکول کوئٹہ کے اساتذہ اور اپنے ماں باپ کی دعاﺅں کی بدولت آج اس مقام پر ہوں جس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں،چیئرمین نیب نے کہا کہ ٹیم ورک اور قانون کے مطابق اپنے فرائض منصبی سرانجام دونگا ۔جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ میں کوئٹہ کے اسلامیہ ہائی سکول میں زیرتعلیم رہاہوںاور اپنے اساتذہ ماں باپ اور معاشرے کے بے سہاراافراد کی دعاﺅں کی بدولت جب بھی مجھے کوئی ذمہ داری سونپی گئی تو اللہ تعالیٰ کی ذات پر متوکل اورمکمل بھروسہ کرتے ہوئے ایمانداری اور خود اعتمادی سے بخوبی اپنی خدمات سرانجام دی ہےں ۔ بطور چیئرمین نیب بھی اپنی ذمہ داریوں سے بہتر طور پر نبردآزما ہونے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاﺅنگا ۔

Leave a Reply