اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہماری قومی ذمہ داری ہے، نیب افسران شواہد اور قوانین کے مطابق بلاامتیاز زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اپنی کوششوں کو دوگنا کریں، ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب سمیت معاشرہ کے تمام طبقوں کی …
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری راولپنڈی بیورو کے دورہ کے موقع پر نیب افسران سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہماری قومی ذمہ داری ہے، نیب افسران شواہد اور قوانین کے مطابق بلاامتیاز زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اپنی کوششوں کو دوگنا کریں، ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب سمیت معاشرہ کے تمام طبقوں کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب راولپنڈی بیورو کے دورہ کے موقع پر نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات حوصلہ افزاءہے کہ پہلی بار پلاننگ کمیشن نے 11 ویں پانچ سالہ منصوبہ میں نظم و نسق کے تناظر میں ترقیاتی ایجنڈے میں انسداد بدعنوانی کو حصہ کے طور پر شامل کیا ہے جس سے بدعنوانی کی روک تھام کے 11 ویں پانچ سالہ منصوبہ کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔








