چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا آگاہی و تدارک ونگ کے جائزہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کے تمام طبقوں نے نیب کی بدعنوانی کے تدارک اور آگاہی کی مہم کو سراہا ہے، بدعنوانی کی روک تھام کیلئے نیب کا بدعنوانی سے انکار کا پیغام ہر سطح پرعوام تک پہنچایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آگاہی و تدارک ونگ کی 2017ءمیں …

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کے تمام طبقوں نے نیب کی بدعنوانی کے تدارک اور آگاہی کی مہم کو سراہا ہے، بدعنوانی کی روک تھام کیلئے نیب کا بدعنوانی سے انکار کا پیغام ہر سطح پرعوام تک پہنچایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آگاہی و تدارک ونگ کی 2017ءمیں کارکردگی پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے آگاہی، تدارک اور قانون پر عملدرآمد کی ایک جامع فعال قومی اینٹی کرپشن سٹرٹیجی وضع کی۔ نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں نیب نے 45 ارب روپے وصول کئے جو ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔ شکایات، تحقیقات اور انوسٹی گیشنز کے اعداد و شمار 2015ءتا 2016ءکی نسبت دوگنا ہیں۔ حالیہ تین برسوں کے تقابلی اعداد و شمار نیب کے ہر سطح کے عملہ کی سخت کوششوں کا مظہر ہیں جنہوں نے نئی قوت اور ولولہ انگیزی کے ماحول میں کام کیا اور کرپشن کیخلاف جدوجہد کو ایک قومی فرض کے طور ادا کیا۔ شکایات کی تعداد میں اضافہ نیب پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔

Leave a Reply