اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب افسران قانون کے مطابق بدعنوانی کی روک تھام کو قومی فرض سمجھ کر ادا کر رہے ہیں،نیب قانون اور شواہد کے مطابق مقدمات کی تفتیش کرتا ہے، نیب نے چین کے ساتھ بدعنوانی کی روک تھام کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں، اس معاہدہ کے تحت …
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا راولپنڈی چیمبرز میں تاجر برادری سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب افسران قانون کے مطابق بدعنوانی کی روک تھام کو قومی فرض سمجھ کر ادا کر رہے ہیں،نیب قانون اور شواہد کے مطابق مقدمات کی تفتیش کرتا ہے، نیب نے چین کے ساتھ بدعنوانی کی روک تھام کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں، اس معاہدہ کے تحت دونوں ممالک پاکستان میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں میں شفافیت کیلئے مل کر کام کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی ترقی میں تاجر برادری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، تاجر برادری کے معیشت کو دستاویزی بنانے کے مطالبہ سے بدعنوانی کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، نیب قانون اور شواہد کے مطابق تفتیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے شکایات کی جانچ پڑتال سے تحقیقات، انوسٹی گیشن اور احتساب عدالتوں میں ریفرنس دائر کرنے کیلئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا ہے۔ وائٹ کالر کرائم کے خلاف کارروائی کیلئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کرنا نیب کی بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے سنجیدگی کی عکاسی کرتا ہے








