اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 290 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں، نیب مقدمات میں سزا کی مجموعی شرح 76 فیصد ہے جو نمایاں کامیابی ہے، نیب کی …
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا ڈائریکٹر جنرلز کی 22 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 290 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں، نیب مقدمات میں سزا کی مجموعی شرح 76 فیصد ہے جو نمایاں کامیابی ہے، نیب کی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کامیاب رہی ہے جو کہ مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب کے ڈائریکٹر جنرلز کی 22 ویں سالانہ کانفرنس کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاﺅنٹیبلٹی، نیب کے علاقائی بیوروز اور ہیڈ کوارٹرز کے تمام ڈائریکٹر جنرلز نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوسرے روز ڈائریکٹر جنرل آپریشن نے نیب کے آپریشن ڈویژن (آپریشنل میتھڈالوجی)، چیئرمین کے مشیر برائے مانیٹرنگ ایلیوایشن سسٹم، ڈائریکٹر جنرل آگاہی و تدارک، سینئر ممبر چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم اور ڈائریکٹر جنرل میڈیا نے اپنے شعبوں کی کارکردگی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔








