اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ میڈیا سول سوسائٹی سمیت تمام فریقوں کی اجتماعی کوششوں سے بدعنوانی کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، پاکستان کو سارک اینٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے، پاکستان نے نیب کی انسداد بدعنوانی کی کوششوں کی بدولت یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ ان …
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا کراچی بیورو کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ میڈیا سول سوسائٹی سمیت تمام فریقوں کی اجتماعی کوششوں سے بدعنوانی کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، پاکستان کو سارک اینٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے، پاکستان نے نیب کی انسداد بدعنوانی کی کوششوں کی بدولت یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی بیورو کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ اجلاس ان کی صدارت میں نیب کراچی بیورو میں ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی محمد الطاف بوانے نے چیئرمین نیب کو 2017ءکے دوران نیب کراچی بیورو کی کارکردگی اور بدعنوانی کی روک تھام کے حوالہ سے اقدامات پر بریفنگ دی۔








