اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس نیب ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت ہوا۔ بورڈ نے فیصلہ کیا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان ماڈل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز فاﺅنڈیشن کے سابق چیئرمین اور ان کی انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔ اس کیس میں ملزمان نے مبینہ طور پر 700 سے زائد غیر قانونی …
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس نیب ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت ہوا۔ بورڈ نے فیصلہ کیا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان ماڈل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز فاﺅنڈیشن کے سابق چیئرمین اور ان کی انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔ اس کیس میں ملزمان نے مبینہ طور پر 700 سے زائد غیر قانونی تقرریوں کے ذریعے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 4 انکوائریوں کا فیصلہ کیا گیا۔ پہلی انکوائری فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سب کیمپس لاہور کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال و مینجمنٹ اور دیگر افراد کے خلاف ہے۔ اس کیس میں ملزمان نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاہور میں فیڈرل اردو یونیورسٹی کا سب کیمپس قائم کیا اور طلباءسے بھاری رقوم بٹوری جنہوں نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے طلباءکو دھوکہ دیا۔








