چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی کنٹری مینجر نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ عثمان احمد سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی)چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ نیب کے تفتیشی افسران کو جدید انداز میں تفتیشی مہارتوں سے متعلق تربیت فراہم کرے گی، نیب نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے ساتھ شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے انسداد بدعنوانی کے اداروں کے درمیان تعاون سے بدعنوانی کی روک تھام کےلئے کوششوں میں تیزی آئے …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی)چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ نیب کے تفتیشی افسران کو جدید انداز میں تفتیشی مہارتوں سے متعلق تربیت فراہم کرے گی، نیب نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے ساتھ شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے انسداد بدعنوانی کے اداروں کے درمیان تعاون سے بدعنوانی کی روک تھام کےلئے کوششوں میں تیزی آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے کنٹری مینجر عثمان احمد سے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کے دوران کیا۔ اپنے خیرمقدمی کلمات میں چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ نیب نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے ساتھ شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے کیونکہ بدعنوانی کی روک تھام کے کام میں ملکی سرحدوں کی قید نہیں، دو اداروں کے درمیان تعاون سے بدعنوانی کی روک تھام کی کوششوں میں مدد ملے گی۔ انہوں نے دونوں اداروں کے درمیان قریبی تعاون کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ادارے نے نیب کے 6 افسران کےلئے دو سٹڈی وزٹس کا اہتمام کیا جس سے نہ صرف نیب کے تفتیشی افسران کی تفتیشی مہارتوں میں اضافہ ہوا بلکہ ان کی سوچ اور بین الاقوامی طریقہ کار کے بارے میں وسعت پیدا ہوئی ہے۔

Leave a Reply