چیئرمین نیب نے پنجاب میں کام کرنے والی 56 پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے معاملات کی انکوائری کا حکم دے دیا

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پنجاب میں کام کرنے والی 56 پبلک لمیٹڈ کمپنیوں میں مبینہ طور پر بدعنوانی، وسائل کے بے دریغ استعمال، قواعد و ضوابط کے مبینہ طور پر خلاف من پسند اور میرٹ پر نہ آنے والے افراد کی بھرتیاں، پروکیورمنٹ ٹینڈرنگ کے عمل میں مبینہ بے قاعدگیوں، غیر شفافیت، پیپرا قوانین کی …

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پنجاب میں کام کرنے والی 56 پبلک لمیٹڈ کمپنیوں میں مبینہ طور پر بدعنوانی، وسائل کے بے دریغ استعمال، قواعد و ضوابط کے مبینہ طور پر خلاف من پسند اور میرٹ پر نہ آنے والے افراد کی بھرتیاں، پروکیورمنٹ ٹینڈرنگ کے عمل میں مبینہ بے قاعدگیوں، غیر شفافیت، پیپرا قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں، مختلف پراجیکٹس کے بروقت تکمیل تک نہ پہنچنے پرفارمنس آڈٹ اور ریگولر آڈٹ نہ کرانے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کو متعلقہ 56 کمپنیوں کے معاملات کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کو مزید ہدایت کی ہے کہ نیب کی انکوائری کی وجہ سے کسی بھی کمپنی کو کام سے نہ روکا جائے تاوقتیکہ ان کے خلاف شہادتیں اکٹھی نہ ہو جائیں اور اس سلسلہ میں تمام قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھا جائے۔

Leave a Reply