چیئرمین نیب کا اراضی سکینڈل میں ملوث صادق عمرانی اور بدعنوانی کی شکایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب خیبرپختونخوا کے خلاف انکوائری کا حکم

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے اراضی سکینڈل میں ملوث سابق صوبائی وزیر صادق عمرانی اور بدعنوانی کی شکایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب خیبرپختونخوا یاور بنگش کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے۔ نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے سابق صوبائی وزیر بلوچستان صادق عمرانی کے خلاف کلرک ایسوسی ایشن بلوچستان کی 5 ایکڑ متنازعہ زمین کوڑیوں …

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے اراضی سکینڈل میں ملوث سابق صوبائی وزیر صادق عمرانی اور بدعنوانی کی شکایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب خیبرپختونخوا یاور بنگش کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے۔ نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے سابق صوبائی وزیر بلوچستان صادق عمرانی کے خلاف کلرک ایسوسی ایشن بلوچستان کی 5 ایکڑ متنازعہ زمین کوڑیوں کے دام خریدنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب بلوچستان کو انکوائری کا حکم دیا ہے۔