چیئرمین نیب کا بلوچستان کے وزیر جنگلات عبید جان بابت سمیت متعدد افرادکے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی جانچ پڑتال کا حکم

اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس( ر)جاوید اقبال نے بلوچستان کے محکمہ جنگلات کے وزیر عبید جان بابت کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے جن میں دبئی میں پراپرٹی، کراچی میں تقریباً 130 ملین روپے کی جائیداد، ملتان میں 2 بنگلے، ڈی جی خان میں 75 ملین روپے کا پٹرول پمپ اور کوئٹہ میں ایک بنگلہ شامل ہے، کی مکمل جانچ …

اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس( ر)جاوید اقبال نے بلوچستان کے محکمہ جنگلات کے وزیر عبید جان بابت کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے جن میں دبئی میں پراپرٹی، کراچی میں تقریباً 130 ملین روپے کی جائیداد، ملتان میں 2 بنگلے، ڈی جی خان میں 75 ملین روپے کا پٹرول پمپ اور کوئٹہ میں ایک بنگلہ شامل ہے، کی مکمل جانچ پڑتال کا ڈی جی نیب بلوچستان کو حکم دیا ہے۔ چیئرمین نیب نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، سہیل جمالی اور دیگر کے خلاف محکمہ جنگلات کی 2500 ایکڑ زمین پر غیر قانونی قبضہ اور محکمہ ریونیو کے افسران کے ساتھ مل کر زرعی زمین کو غیر قانونی طور پر سندھ کے ضلع سجاول میں کاشت کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔

Leave a Reply