چیئرمین نیب کے حکم پر چنیوٹ میں قیمتی قدرتی معدنیات کے ذخائر قواعد و ضوابط کے برعکس ٹھیکہ دینے اور مبینہ بدعنوانی کی انکوائری شروع

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) ڈی جی نیب لاہور نے چنیوٹ کے مقام پر قیمتی قدرتی معدنیات کے ذخائر قواعد و ضوابط کے برعکس ٹھیکہ دینے اور مبینہ بدعنوانی کی انکوائری شروع کردی۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ کے مقام پر قیمتی قدرتی معدنیات کے ذخائر قواعد و ضوابط کے برعکس ٹھیکہ دینے اور مبینہ بدعنوانی کا سخت …

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) ڈی جی نیب لاہور نے چنیوٹ کے مقام پر قیمتی قدرتی معدنیات کے ذخائر قواعد و ضوابط کے برعکس ٹھیکہ دینے اور مبینہ بدعنوانی کی انکوائری شروع کردی۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ کے مقام پر قیمتی قدرتی معدنیات کے ذخائر قواعد و ضوابط کے برعکس ٹھیکہ دینے اور مبینہ بدعنوانی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔ ڈی جی نیب لاہور نے چیئرمین نیب کے احکامات کی روشنی میں باقاعدہ طور پر کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے کر معاملہ کی انکوائری شروع کر دی ہے۔ انکوائری ٹیم اس بات کا جائزہ لے گی کہ ماضی میں نیب نے انکوائری کیوں بند کی اور انکوائری بند کرنے کے ذمہ داران کون سے افسران تھے جس کی بنیاد پر ان افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں