اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف) کے چیئرمین نادر گل بڑیچ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق نادر گل بڑیچ نے گورنر کو بتایا کہ پی پی اے ایف صوبہ خیبرپختونخوا میں غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے لئے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ادارے …
چیئرمین پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ نادر گل بڑیچ کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف) کے چیئرمین نادر گل بڑیچ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق نادر گل بڑیچ نے گورنر کو بتایا کہ پی پی اے ایف صوبہ خیبرپختونخوا میں غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے لئے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے ادارے کے جاری منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ دی جن میں صوبے میں زیتون کی پیداوار کے فروغ، بچیوں کو ہنر مند بنانے کے پروگرام، قوت سماعت سے محروم بچوں کو آلات کی فراہمی اور مستحق طبقہ جات کو آسان قرضوں کی فراہمی جیسے اقدامات شامل ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پی پی اے ایف کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ غربت کے خاتمے اور عوامی فلاحی اقدامات کے لئے سرکاری اور نجی اداروں کا اشتراک ناگزیر ہے۔ انہوں نے کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ملاقات میں 26 ستمبر کو گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے انتظامات اور ایجنڈے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔








