چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد کچہری اور کیڈٹ کالج وانا میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد کچہری اور کیڈٹ کالج وانا میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔منگل کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کے قریب خودکش دھماکے میں شہادتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس دھماکے کے …

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد کچہری اور کیڈٹ کالج وانا میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔منگل کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کے قریب خودکش دھماکے میں شہادتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعاکی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خودکش حملہ آور کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے سے روکنا اور وانا کیڈٹ کالج سے تمام افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنا بھی سکیورٹی فورسز کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں،بھارتی آلہ کاروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے سکیورٹی فورسز سمیت پوری پاکستانی قوم متحد اور پرعزم ہے۔