چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا مشاورتی اجلاس میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) ملک بھر میں یونیورسٹیوں میں ”تنازعات کی کوریج اور مواصلات کے بحران“ کو شعبہ ماس کمیونیکیشن کے کورس میں شامل کرنے سے متعلق ایک روزہ تعارفی اجلاس منعقد کیا گیا۔ پاکستان پیس کولیکٹو (پی پی سی) وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کے ریسرچ اینڈ کمیونیکیشن پراجیکٹ کے تعاون سے ہایئر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر میں مختلف یونیورسٹیوں کے شعبہ …

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) ملک بھر میں یونیورسٹیوں میں ”تنازعات کی کوریج اور مواصلات کے بحران“ کو شعبہ ماس کمیونیکیشن کے کورس میں شامل کرنے سے متعلق ایک روزہ تعارفی اجلاس منعقد کیا گیا۔ پاکستان پیس کولیکٹو (پی پی سی) وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کے ریسرچ اینڈ کمیونیکیشن پراجیکٹ کے تعاون سے ہایئر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر میں مختلف یونیورسٹیوں کے شعبہ ماس کمیونیکیشن اور شعبہ میڈیا سٹڈیز کے ماسٹرز اور گریجوایشن سطح کے طالب علموں کے لئے تین کریڈٹ آورز پر مشتمل ”تنازعات کی کوریج اور مواصلات کے بحران“ کے عنوان سے شمولیت سے متعلق مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔تعلیمی شعبہ حکومت اور میڈیا سے 30 سے زائد ماہرین نے شرکت کی۔ ماہرین نے اپنی تعلیم اور تجربات کی بنیاد پر مضمون سے متعلق اپنی پیشہ وارانہ اور ٹیکنیکل آراءکا اظہار کیا۔ چیئرمین پاکستان ہایئر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد، چیئرمین پیمرا ابصار عالم، نیکٹا کے ادارے (تشدد و انتہا پسندی کی روک تھام) کی ڈائریکٹر جنرل مریم خان نے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی اور اس حوالے سے اظہار خیال کیا۔ اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان ہایئر ایجوکیشن کمیشن نے امید ظاہر کی کہ مجوزہ کورس سے تنقیدی سوچ، جذباتی، ذہانت، امن کے قیام سے متعلق معلومات میں بہتری اور تنازعات سے متعلق رپورٹنگ کی حساسیت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ضروری تعاون حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply