لاہور۔18اگست (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے ملاقات کی۔اس موقع پر عماد شکیل بٹ نے محسن نقوی کو نشانِ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی اور ہاکی کے کھیل کی بحالی، پرو ہاکی لیگ میں شرکت اور کھلاڑیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ملاقات میں ہاکی کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود،ری ہیب اور ویلفیئر سے متعلق …
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کی ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔18اگست (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے ملاقات کی۔اس موقع پر عماد شکیل بٹ نے محسن نقوی کو نشانِ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی اور ہاکی کے کھیل کی بحالی، پرو ہاکی لیگ میں شرکت اور کھلاڑیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ملاقات میں ہاکی کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود،ری ہیب اور ویلفیئر سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے ہاکی کھلاڑیوں کیلئے فی کس10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کے میڈیکل اور فٹنس کیسز کو پی سی بی کی پیشہ وارانہ میڈیکل ٹیم ہینڈل کرے گی جبکہ ویزا مسائل کے حل کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ ہماری لاجسٹک ٹیم اس ضمن میں ہاکی کھلاڑیوں کو سہولت فراہم کرے گی۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ہاکی کے کھیل کی بحالی کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کی پرو ہاکی لیگ کیلئے کوالیفائی کرنے کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی اس اہم ایونٹ میں شرکت کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔








