راولپنڈی۔16نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کی شاندار کامیابی پر کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ویل ڈن بوائز! سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کلین سویپ پر تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد۔ لگاتار بہترین کارکردگی پر پوری ٹیم فخر کی مستحق ہے۔ …
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد

مزید خبریں
راولپنڈی۔16نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کی شاندار کامیابی پر کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ویل ڈن بوائز! سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کلین سویپ پر تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد۔ لگاتار بہترین کارکردگی پر پوری ٹیم فخر کی مستحق ہے۔
محسن نقوی نے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی محنت اور جذبے کو سراہتے ہوئے قوم سے اپیل کی کہ وہ ٹیم پر اعتماد برقرار رکھیں یہ اپنے ملک کے لیے دل و جان سے کھیل رہے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو مین آف دی سیریز قرار دیئے جانے پر خصوصی مبارکباد بھی دی۔
انہوں نے کہا کہ حارث رؤف نے پوری سیریز میں شاندار اور مؤثر باؤلنگ کی جو ٹیم کی کامیابی میں اہم رہی۔ محسن نقوی نے اس کامیابی کو پاکستان کرکٹ اور پاکستانی شائقین کے لیے ایک خوش گوار لمحہ قرار دیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک پوسٹ میں








