چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی پریس کانفرنس

لاہور۔21 اگست (اے پی پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے راستے ہموار ہورہے ہیںاور انٹرنیشنل الیون سمیت دنیائے کرکٹ کی تین ٹیمیں آئندہ تین ماہ میں پاکستان کا دورہ کریں گی، یہاں قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بتایا کہ ورلڈ الیون ستمبر، اکتوبر میں سری لنکا …

لاہور۔21 اگست (اے پی پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے راستے ہموار ہورہے ہیںاور انٹرنیشنل الیون سمیت دنیائے کرکٹ کی تین ٹیمیں آئندہ تین ماہ میں پاکستان کا دورہ کریں گی، یہاں قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بتایا کہ ورلڈ الیون ستمبر، اکتوبر میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، آئندہ 72 گھنٹے میں ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا،ورلڈ الیون پندرہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی اور اس میں ٹیسٹ کھیلنے والے مختلف ملکوں کے انٹرنیشنل سطح کے کھلاڑی شامل ہوں گے، اینڈی فلاور ٹیم کے کوچ ہوں گے ، پنجاب حکومت نے ہمیں میچز کے دوران صدارتی سطح کی سیکورٹی دینے کا یقین دلایا ہے ،انہوں نے کہا کہ ان تینوں ٹیموں کا پاکستان کا دورہ کامیاب ہوا تو دنیا کی اور ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی ،چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ اور انٹرنیشنل کرکٹ کو پاکستان لانا ہدف تھا جبکہ سری لنکا کو دورہ پاکستان کےلئے منانا بہت مشکل تھا لیکن لنکن بورڈ نے دلیری کے ساتھ فیصلہ کیا کہ وہ پاکستان آئیں گے، پی سی بی کو پروفیشنل بنانا بہت بڑی ذمہ داری ہے، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، ورلڈ الیون آئندہ ماہ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گی تاہم مہمان ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان 2 سے 3 روز میں کر دیا جائے گا جبکہ سکیورٹی فنڈز کے علاوہ تمام اخراجات خود برداشت کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ ورلڈ الیون کے کامیاب دورہ پاکستان سے مشروط ہو گا جبکہ ابھی تک کوئی غیر ملکی ٹیم لاہور کے علاوہ کسی شہر میں کھیلنے کے لیے تیار نہیں،نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں یو اے ای میں شیڈول سری لنکا کےخلاف سیریز کا ایک ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں بھی کھیلا جائے گا، بعد ازاں نومبر کے آخر میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں مہمان ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی ،اس کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سری لنکا کو منانا بہت مشکل کام تھا تاہم سری لنکن بورڈ نے دلیری سے فیصلہ لیا اور کہا کہ ہم آئیں گے،ورلڈ الیون کے دورہ کےلئے سیکورٹی ٹیم رواں ماہ کے آخر میں پاکستان آئے گی

Leave a Reply