چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کی چین کو 71 ویں قومی دن پر مبارکباد

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی): کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئرن بھائی چین کو اس کے 71 ویں قومی دن پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، دونوں پڑوسیوں کےدرمیان وقت کا آزمائشی رشتہ اس بے مثال دوستی کو ثابت کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو چین کے قومی دن کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی): کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئرن بھائی چین کو اس کے 71 ویں قومی دن پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، دونوں پڑوسیوں کےدرمیان وقت کا آزمائشی رشتہ اس بے مثال دوستی کو ثابت کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو چین کے قومی دن کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی دنیا کے سامنے ایک ماڈل ہے ، علاقائی ترقی کے لئے سی پیک منصوبے اور دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات مستقبل کے لئے ترقی کی روشن مثال ثابت ہوں گے۔