چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان کی مقبوضہ کشمیر میں 13کشمیری نوجوانوں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان نے مقبوضہ کشمیر میں 13کشمیری نوجوانوں بشمول ترال میں حزب المجاہدین کے کمانڈر سبزار احمد بھٹ کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے‘ معلوم ہوتا ہے کہ بھارتی لیڈرز حکومتی طاقت کے نشے میں کشمیری عوام کی آزادی کے حق کو سمجھنے اور اسے ادا کرنے کی صلاحیت و بصیرت سے محروم ہیں۔ پیر …

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان نے مقبوضہ کشمیر میں 13کشمیری نوجوانوں بشمول ترال میں حزب المجاہدین کے کمانڈر سبزار احمد بھٹ کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے‘ معلوم ہوتا ہے کہ بھارتی لیڈرز حکومتی طاقت کے نشے میں کشمیری عوام کی آزادی کے حق کو سمجھنے اور اسے ادا کرنے کی صلاحیت و بصیرت سے محروم ہیں۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب تک عالمی قوتوں کے سربراہوں کے ضمیر حقیقی انسانی مسائل اور عوامی امنگوں کو سمجھنے اور ان کے حل کے لیے حقیقی کوششیںکرنے میں ناکام یا بے اعتنائی برتیں گے اس وقت تک دنیا کے مسائل حل نہیں ہونگے۔ انہوں نے امریکہ اور بھارت کی طرف سے اسلحے کی دوڑ اور اس پر امن دنیا کو اسلحے کے ڈھیر میں بدلنے اور اس کے ذریعے اپنی معیشت استوار کرنے جیسی خود غرضانہ مکروہ سوچ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے عالمی راہنما جو مہلک اسلحہ کی تجارت کر کے احترام انسانیت کے مجرم ہونے کا ارتکاب کرتے ہوئے اپنی عوام کو بھی دھوکہ دیتے ہیں اور دنیا کا امن بھی برباد کرتے ہیں۔

Leave a Reply