اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاو جنگ سے ملاقات کی جس میں اعلیٰ تعلیمی شعبے میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے عناوین کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق بنوری نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور چین اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں اپنے تعاون کو …
چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری سے چینی سفیر یاو جنگ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاو جنگ سے ملاقات کی جس میں اعلیٰ تعلیمی شعبے میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے عناوین کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق بنوری نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور چین اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں اپنے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مزید اقدامات اٹھائیں گے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے پاکستان اور چین کے مابین باہمی تعاون کے جاری منصوبوں کے بارے میں امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ تعلیم کے شعبہ اور تحقیق میں مزید مستحکم تعلقات استوار ہوں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے میں اعلیٰ تعلیم کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ چینی محققین کم دورانیہ اور زیادہ عرصے تک پاکستانی جامعات میں تعلیم و تحقیق کے لئے آئیں۔








