اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) چیئرمین ہائر ایجو کیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیمی شعبہ کی بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور اعلیٰ تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کریں گے، جامعات کی خود مختاری پر یقین رکھتا ہوں، ہائر ایجو کیشن کمیشن کا پہلا چیئرمین ہوں جس …
چیئرمین ہائر ایجو کیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری کاانٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سوشل سائنسز، قائد اعظم یونیورسٹی ایلومنائی ایسو سی ایش اور امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان سٹڈیز کی استقبالیہ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) چیئرمین ہائر ایجو کیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیمی شعبہ کی بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور اعلیٰ تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کریں گے، جامعات کی خود مختاری پر یقین رکھتا ہوں، ہائر ایجو کیشن کمیشن کا پہلا چیئرمین ہوں جس کا تعلق سوشل سائنسز سے ہے اور زمانہ طالب علمی میں طلبا ءیونین سے بھی منسلک رہا ہوں۔ وہ انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سوشل سائنسز، قائد اعظم یونیورسٹی ایلومنائی ایسو سی ایش اور امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان سٹڈیز کے اشتراک سے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں کثیر تعداد میں سفیر، وائس چانسلرز، ماہرین تعلیم، ماہرین سوشل سائنسز اور سول سو سائٹی کے نمائندگان بھی شریک تھے۔ شرکاءنے سوشل سائنسز سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر طارق بنوری کی بطور چیئرمین ایچ ای سی تعیناتی کو میرٹ اور شفافیت پر مبنی قرار دیا۔ ڈاکٹر طارق بنوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ زمانہ طالب علمی میں طلبا ءیونین سے منسلک رہے۔








