اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کی چیئرپرسن اور سابق سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ شرح خواندگی میں اضافہ کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، سکول جانے کی عمر کے سکولوں سے باہر بچوں کا داخلہ ہماری اولین ترجیح ہے، گذشتہ چار سال کے دوران سکولوں میں داخلہ کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ …
چیئرپرسن این سی ایچ ڈی سابق سینیٹر رزینہ عالم خان کا سکولوں سے باہر بچوں کی داخلہ مہم کے آغاز پر منعقدہ سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کی چیئرپرسن اور سابق سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ شرح خواندگی میں اضافہ کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، سکول جانے کی عمر کے سکولوں سے باہر بچوں کا داخلہ ہماری اولین ترجیح ہے، گذشتہ چار سال کے دوران سکولوں میں داخلہ کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ وہ منگل کو اکیڈمی آف ایجوکیشن پلاننگ اینڈ مینجمنٹ میں این سی ایچ ڈی اسلام آباد کی جانب سے سکولوں سے باہر 10 لاکھ بچوں کے سکولوں میں داخلہ کیلئے مہم کے آغاز پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 2 کروڑ 26 لاکھ سکول جانے کی عمر کے بچے سکولوں سے باہر ہیں، اس مہم کا مقصد زیادہ سے زیادہ بچوں کا سکولوں میں داخلہ ممکن بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ حکومت نے تعلیم کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ایسے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں جو تعلیم کی بہتری اور اس کی بنیادوں کی مضبوطی کے لئے ضروری تھے۔








