چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کا سکھر کا دورہ ،این ایس ای آر اپڈیٹ کیلئے ہونے والے نئے سروے کا جائزہ لیا

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے پیر کو سکھر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے این ایس ای آر اپڈیٹ کیلئے ہونے والے نئے سروے کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نصرت کالونی، تماچی گاﺅں اور بگارجی میں گھروں کا دورہ کیا اور این ایس ای آر سروے کے حوالے سے رائے جانے کیلئے مختلف …

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے پیر کو سکھر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے این ایس ای آر اپڈیٹ کیلئے ہونے والے نئے سروے کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نصرت کالونی، تماچی گاﺅں اور بگارجی میں گھروں کا دورہ کیا اور این ایس ای آر سروے کے حوالے سے رائے جانے کیلئے مختلف گھرانوں سے ملاقات کی۔ سکھر میں اکتوبر 2016ءسے فروری 2017ءتک 113 کاﺅنٹرز کے ذریعے ڈیسک رجسٹریشن کے تحت گھرانوں کا اندراج کیا گیا۔ 174,851متوقع کیسزز پر 178,531گھرانوں کا اندراج کیا گیا۔جولائی 2017میں گھر گھر سروے کا آغاز کیا جاچکا ہے جو اس بات کو یقینی بنائے گیا کہ کوئی گھر رجسٹرہونے سے نہ رہ جائے، جس میں اب تک 20,025 گھرانوں کا سروے کیا گیا ہے۔ ڈیسک رجسٹریشن اور گھر گھر سروے کے درمیان اعداد و شمار کا موازنہ، بی آئی ایس پی کیلئے ایک ڈائنامک رجسٹری کی تشکیل کیلئے ماڈل ڈیزائن کرنے میں مدد دے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ، چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ این ایس ای آر آبادی کی معلومات کے حوالے سے پاکستان کی سب سے پہلی ڈائریکڑی ہے جو ترقیاتی منصوبہ بندی کیلئے ایک اہم اثاثہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں بی آئی ایس پی نے اپنا دائرہ کار بڑھاتے اور سروس ڈیلوری کو بہتر بناتے ہوئے قابل تعریف ترقی کی ہے۔

Leave a Reply