چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کو فرانس کے نیشنل آرڈر آف میرٹ کے ”گریڈ ڈی آفیسر“ ایوارڈ سے نوازا گیا فرینچ نیشنل آرڈر آف میرٹ ایوارڈ کا حصول میرے لئے اعزاز کی بات ہے ،وزیر اعظم نواز شریف کی شکریہ گزار ہوں جنہوں نے انہیں بی آئی ایس پی کی سربراہ بنے کا موقع فراہم کیا، ماروی میمن

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ایم این اے ماروی میمن کو فرانس کے صدر ایمونل میکرون کی جانب سے نیشنل آرڈر آف میرٹ کے ”گریڈ ڈی آفیسر“ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فرانس کے سفیر مارٹین ڈورینس نے جمعہ کو اسلام آباد میں فرانسیسی سفارتخانہ میں منعقدہ تقریب میں یہ ایوارڈ چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کو پیش …

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ایم این اے ماروی میمن کو فرانس کے صدر ایمونل میکرون کی جانب سے نیشنل آرڈر آف میرٹ کے ”گریڈ ڈی آفیسر“ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فرانس کے سفیر مارٹین ڈورینس نے جمعہ کو اسلام آباد میں فرانسیسی سفارتخانہ میں منعقدہ تقریب میں یہ ایوارڈ چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کو پیش کیا۔ اس ایوارڈکو 1962ءمیں جنرل ڈی گال نے فرانس جمہوریہ کی جانب سے ایک عظیم اعزاز کے طور پر متعارف کرایا جو کسی بھی غیر معمولی انفرادی شخصیت کی قدر شناسی کیلئے دیا جاتا ہے۔ اس ایوارڈ سے نہ صرف فرانسیسی شخصیات کو بلکہ ذہانت اور سخاوت کے حامل غیرملکی افراد کو عوامی سطح پر سراہے جانے کیلئے بھی اس ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ نیشنل آرڈر آف میرٹ 187,000ممبران پر مشتمل ہے جس میں خواتین ممبران کی تعداد 50 فیصد ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے کہا کہ فرانسیسی صدر کی جانب سے میرے کام کو سراہا جانا اوراس فرینچ نیشنل آرڈر آف میرٹ ایوارڈ کا حصول میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

Leave a Reply