اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) بی آئی ایس پی ملک بھر کی 1.25ملین غریب خواتین کو بی بی سی پلیٹ فارم کے استعمال سے سماجی تحریک کے ذریعے خواتین کی بااختیاری کا انقلاب لائے گا، خواتین کی بااختیاری کا عہد ان خواتین کو بااختیار بنائے گا جو ان کو پیش آنے والے مسائل سے نجات دلائے گا، انہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بینی فشریز کمیٹیوں کے …
چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کی خوشاب میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) بی آئی ایس پی ملک بھر کی 1.25ملین غریب خواتین کو بی بی سی پلیٹ فارم کے استعمال سے سماجی تحریک کے ذریعے خواتین کی بااختیاری کا انقلاب لائے گا، خواتین کی بااختیاری کا عہد ان خواتین کو بااختیار بنائے گا جو ان کو پیش آنے والے مسائل سے نجات دلائے گا، انہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بینی فشریز کمیٹیوں کے ذریعے تعلیم، غذائیت، حقوق نسواں، بنیادی حساب کتاب سے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے جو انہیں اسلام میں خواتین کے حقوق پر سنجیدگی سے سوچنے پر مجبور کرے گی تاکہ یہ اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کریں اور سماجی طور پر بااختیار ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ایم این اے ماروی میمن نے خوشاب میں اپنے دورہ کے دوران کیا جہاںانہوں نے نامیانوالی میں ے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بینی فشریز کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کی۔ ان کے ہمراہ ایم این اے ملک محمد عزیر خان بھی تھے۔ ایم این اے عزیر خان نے پسماندہ خواتین کی بہتری کیلئے چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی ان تھک کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ماروی میمن نے بی آئی ایس پی کی کامیابی کو جو رفتار بخشی ہے وہ اس ادارے کو کامیابی کی نئی بلندیوں پر لے جائے گی۔خواتین کی بااختیاری اور غربت کے خاتمے کیلئے جدوجہد کی جو عظیم مثال انہوں نے قائم کی ہے وہ دیگر خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔









