چیئرپرسن بی آئی ایس پی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت بی آئی ایس پی بورڈ کا 33واں اجلاس

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) چیئرپرسن بی آئی ایس پی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت بی آئی ایس پی بورڈ کے33ویں اجلاس کا انعقاد بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری بی آئی ایس پی علی رضا بھٹہ سمیت بورڈ ممبران قاضی عظمت عیسی، خاور ممتاز، ظفر اے خان، عاطف باجوہ، وزارت بین الصوبائی تعاون، فنانس ڈویژن اوراکنامک افیئر ڈویژن کے نمائندگان …

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) چیئرپرسن بی آئی ایس پی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت بی آئی ایس پی بورڈ کے33ویں اجلاس کا انعقاد بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری بی آئی ایس پی علی رضا بھٹہ سمیت بورڈ ممبران قاضی عظمت عیسی، خاور ممتاز، ظفر اے خان، عاطف باجوہ، وزارت بین الصوبائی تعاون، فنانس ڈویژن اوراکنامک افیئر ڈویژن کے نمائندگان نے شرکت کی۔ 8 ماہ کے عرصہ کے دوران چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی زیر صدارت یہ بی آئی ایس پی بورڈ کا چوتھا اجلاس تھا۔ اجلاس کے دوران چیئرپرسن نے پروگرام میں بہتری لانے کیلئے شفافیت، احتساب اور میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی بورڈ اور انتظامیہ نے بی آئی ایس پی کو ایک مو¿ثر ادارہ بنانے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں۔ اجلاس کے دوران مالی سال 2019-20ءکیلئے بجٹ اور بورڈ کی مختلف کمیٹیوں کی جانب سے پیش کی جانے والی سفارشات سمیت دیگر ایجنڈا آئٹمز پر تفصیل سے بحث کی گئی۔ سفارشات میں تحفظ پروگرام کا خاکہ، وسیلہ تعلیم پروگرام کی توسیع،بچیوں کے وظائف میں اضافے کی تجویز، سماجی تحفظ کیلئے انفارمیشن مینجمنٹ ڈیٹابیس اور پالیسی اور ریسریچ یونٹ کا قیام شامل تھا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وضاحت کی کہ ہم نے بورڈ کی ذیلی کمیٹیوں کو بااختیار بنایا اور ان کے مابین رابطوں کو ممکن بنایا تاکہ ایجنڈا اچھی طرح سے تیار کیا جائے اور ذیلی کمیٹیاں تفصیلی بحث کے بعد اسے بورڈ کے سامنے پیش کریں۔

مزید خبریں

Leave a Reply