چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالدکی بنوں میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے بنوں میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پوری قوم ان کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت مستعدی اور قربانی نے ایک بڑے سانحے کو رونما ہونے …

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے بنوں میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پوری قوم ان کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت مستعدی اور قربانی نے ایک بڑے سانحے کو رونما ہونے سے روک دیا،دہشتگردی کے خلاف جان کا نذرانہ پیش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفراز اور سپاہی کرامت شاہ نے تاریخ رقم کی۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،پوری قوم ان کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ روبینہ خالد نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف واضح مؤقف رکھتا ہے اور امن و سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے مؤثر اور مستقل اقدامات ناگزیر ہیں۔شہداء کے درجات کی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کرتی ہوں۔