چیئرپرسن قومی کمیشن برائے انسانی ترقی رزینہ عالم خان یاب کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کی چیئرپرسن رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ تعلیم اور شعور ہی صرف وہ راستہ ہے جس سے ہر فرد اور معاشرے کے رویئے میں مثبت تبدیلی لائی جاتی ہے، این سی ایچ ڈی اور معاون ادارے مل کر تعلیم اور تربیت کے ذریعے خواتین کی ترقی اوربچوں کی بہترین تربیت سے …

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کی چیئرپرسن رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ تعلیم اور شعور ہی صرف وہ راستہ ہے جس سے ہر فرد اور معاشرے کے رویئے میں مثبت تبدیلی لائی جاتی ہے، این سی ایچ ڈی اور معاون ادارے مل کر تعلیم اور تربیت کے ذریعے خواتین کی ترقی اوربچوں کی بہترین تربیت سے ہی ان کو مفید شہری بنا سکتے ہیں، ہم تعلیم کے ذریعے ہی مثبت سوچ سے معاشرے کی برائیوں، غربت، بے روزگاری، معاشی بے انصافیوں، صنفی فرق اورجرائم کو ختم کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن این سی ایچ ڈی رزینہ عالم خان نے پیر کو ہیڈ آفس کے اعلیٰ عہدیداران سے میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ این سی ایچ ڈی میں تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنرمندی تربیتی پروگراموں سے ناخواندہ کو ہنرمند بنا کر ہی روزگار حاصل کرنے میں بہت فائدے پہنچے گے۔ رزینہ عالم نے کہا کہ ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے اور آئینِ پاکستان کے تحت ہمیں چاہئے کہ صنفی امتیازکو بالائے طاق رکھتے ہوئے سب بچوںکو مساوی مواقع مہیا کئے جائیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے پروگرامز میں ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیںکہ بچے صحت مند اور صاف ستھرے ماحول میں تعلیم حاصل کریں۔

مزید خبریں