کراچی ۔ 15 جولائی (اے پی پی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمو د حیات نے کہا ہے کہ پاکستان غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کے مذموم عزائم سے مکمل طورپر آگاہ ہے جو بالعموم پورے پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے افغانستان اور دیگر مقامات سے کارروائیاں کر رہی ہیں۔ ہم اس امر سے بھی غافل نہیں کہ یہ خفیہ ایجنسیاںپاک چین اقتصادی …
چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا پاکستان نیول اکیڈمی میں کمیشننگ پریڈ سے خطاب

مزید خبریں
کراچی ۔ 15 جولائی (اے پی پی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمو د حیات نے کہا ہے کہ پاکستان غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کے مذموم عزائم سے مکمل طورپر آگاہ ہے جو بالعموم پورے پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے افغانستان اور دیگر مقامات سے کارروائیاں کر رہی ہیں۔ ہم اس امر سے بھی غافل نہیں کہ یہ خفیہ ایجنسیاںپاک چین اقتصادی راہداری کو بھی سبو تاژ کرنے کے درپے ہیں۔ ان تمام چیلنجز سے عہدہ برآ ہونے کے لیے قومی سطح پر مربوط کوششیں کرنے کے لیے ہم پر عزم ہیں اور مسلح افواج اس ضمن میں کلیدی کردار کی حامل ہیں۔ان خیلات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو پاک بحریہ کے آفیسرز کی 107ویں مڈ شپ مین اور 16ویں شارٹ کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سخت عسکری تربیت کی تکمیل پر آج 72پاکستانی اور 28دوست ممالک کے افسران نے کمیشن حاصل کیا ۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمو د حیات تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔








