چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی پوری قوم کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد
چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی پوری قوم کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آٗی ایس پی)سینیٹر روبینہ خالد نے پوری قوم کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت عید کے صدقہ پاکستان میں امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔ بی آئی ایس پی کی جانب سے جاری بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ایثار، قربانی، محبت اور انسانیت کا عظیم درس دیتی ہے ،عید کی خوشیوں میں غریب اور نادار افراد کو شریک کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحق خاندانوں کی خدمت کے مشن پر گامزن ہے،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا کہ کوئی عورت اور بچہ محرومی کا شکار نہ ہو۔سینٹر روبینہ خالد نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی ملک بھر کی مستحق خواتین کو عزت اور سہولت کے ساتھ معاونت فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں بھائی چارے، اتحاد اور ضرورت مندوں کی مدد کا پیغام دیتی ہے،حکومت پاکستان عوامی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے،مستحق خواتین کی مالی معاونت اور خودمختاری بی آئی ایس پی کی اولین ترجیح ہے۔سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ عید کے موقع پر اپنے اردگرد موجود ضرورت مند خاندانوں کو مت بھولیں ،عید کی خوشیاں تب ہی مکمل ہوتی ہیں جب ہم انہیں دوسروں کے ساتھ بانٹیں۔








