لاہور۔22 ستمبر(اے پی پی )چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئر پرسن سارہ احمد نے کہاہے کہ صوبہ بھر میں 6ماہ کے دوران بچوں کے ساتھ زیادتی کے 50واقعات چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے پاس رپورٹ ہوئے، 30 لا وارث بچوں کو اولاد کے ضرورت مند افراد کو گود دیا گیا، ادارہ پنجاب کے 8 اضلاع میں 1000 سے زائد بچوں کو غذائی ضروریات، طبی، تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ان ڈور …
چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی اے پی پی سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔22 ستمبر(اے پی پی )چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئر پرسن سارہ احمد نے کہاہے کہ صوبہ بھر میں 6ماہ کے دوران بچوں کے ساتھ زیادتی کے 50واقعات چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے پاس رپورٹ ہوئے، 30 لا وارث بچوں کو اولاد کے ضرورت مند افراد کو گود دیا گیا، ادارہ پنجاب کے 8 اضلاع میں 1000 سے زائد بچوں کو غذائی ضروریات، طبی، تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ان ڈور اور آﺅٹ ڈور سرگرمیوں کی سہولیات بھی فراہم کر رہا ہے، بیورو میں موجود لڑکوں کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم بھی تیارکی جارہی ہے ، اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں آگاہی مہم کے پروگرام سمیت متعدد نئے پروجیکٹس شروع کیے گئے ہیں، اس سلسلے میں ایک ہیلپ لائن 1121 بھی متعارف کروائی گئی ہے۔انہوں نے بتاےا کہ زیادہ کیسز دیہی علاقوں سے آتے ہیں جہاں پر لوگ کم تعلیم یافتہ ہیں ،ہمیں اپنی ہیلپ لائن پر کال آتی ہے اور ہماری ٹیم فور ی ا س جگہ پر پہنچ کر بچوں کو اپنی تحویل میں لے کر پولیس کی مدد سے کارروائی کا آغاز کر دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کی بدولت آئندہ 2 سا لوں میں مثبت نتائج نظر آنا شروع ہوجائیں گے، علاوہ ازیں بیورو نے لاپتہ بچوں کو ان کے گھر والوں کے پاس پہنچانے کے لیے بھی ایک پروگرام کا آغاز کیا ہے جس میں ہماری ٹیم بچے کے گھر والوں کو ڈھونڈ کر بچے کو ان کے حوالے کرتی ہے۔








