چیئر پرسن یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام لیلیٰ خان کی اے پی پی سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے یوتھ سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ابھی تک ایک لاکھ مردو خواتین کو مختلف شعبوں کی تربیت فراہم کی جا چکی ہے، تربیت حاصل کرنے والے طالب علموں میں معذور افراد بھی شامل ہیں، سال 2018-19ءکے دوران فیز فور میں مزید ایک لاکھ افراد کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام …

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے یوتھ سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ابھی تک ایک لاکھ مردو خواتین کو مختلف شعبوں کی تربیت فراہم کی جا چکی ہے، تربیت حاصل کرنے والے طالب علموں میں معذور افراد بھی شامل ہیں، سال 2018-19ءکے دوران فیز فور میں مزید ایک لاکھ افراد کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام لیلیٰ خان نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ معاشرے کے محروم اور غریب طبقات کومعاشری طور پر خوشحالی اور انہیں با عزت روزگار کی فراہمی کے لئے حکومت نے مختلف سکیمیں شروع کی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پرائم منسٹریوتھ پروگرام نوجوانوں کے لئے انقلابی پروگرام ہے جس سے بیروزگاری کی شرح کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام کو 6مختلف سکیموں میں تقسیم کیا ہے جس میں یوتھ بزنس لون سکیم، وزیراعظم فری لون سکیم، پی ایم یوتھ سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام، پی ایم لیپ ٹاپ سکیم، پی ایم فیس واپسی سکیم اور پی ایم یوتھ ٹریننی سکیم شامل ہیں۔