اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):چیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے دیوالی کے موقع پر ملک بھر کی ہندو برادری کو دلی مبارکباد دی ہے۔ ہفتہ کو انہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ آج کا دن نہ صرف ہمارے ملک کی ہندو برادری کے لیے بھر پور خوشی کا باعث ہے بلکہ ہم سب کو ایسے پر مسرت مواقع مل کر منانے اور بقائے باہمی کےاصول تحت مل جل …
چیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی دیوالی کے موقع پر ملک بھر کی ہندو برادری کو دلی مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):چیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے دیوالی کے موقع پر ملک بھر کی ہندو برادری کو دلی مبارکباد دی ہے۔ ہفتہ کو انہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ آج کا دن نہ صرف ہمارے ملک کی ہندو برادری کے لیے بھر پور خوشی کا باعث ہے بلکہ ہم سب کو ایسے پر مسرت مواقع مل کر منانے اور بقائے باہمی کےاصول تحت مل جل کر رہنے کے عزم کے اعادہ کا بھی دن ہے۔
انہوں نےکہا کہ ملک بھر میں رہنے والی ہندو برادری کی پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ہفتہ کو سینیٹ میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ ہم پاکستان کی عوام اور ایوان بالا کی جانب سے ملک بھر میں رہنے والی ہندو برادری کو یقین دلاتے ہیں کہ ہماری خوشیاں اور غم مشترکہ ہیں۔
پارلیمانی جمہوریت میں ہم تمام قومیتوں، برادریاں اور مزاہب ملکی ترقی کے مشترکہ ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔پاکستان میں تمام مزاہب اور اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی کا حاصل ہونا دیگر ممالک میں رہنے والے افراد اور حکومتوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ ہم پاکستان اور دنیا بھر کے ہندوؤں کو دیوالی کے پرمسرت موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔








