ریاض ۔ 17 اگست (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ پیر کو سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف فیاض بن حمد الرویلی اور سعودی عرب کے کمانڈر جوائنٹ فورسز لیفٹیننٹ جنرل (سٹاف) فہد بن ترکی السعود سے ملاقات کی۔ انہوں نے …
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے

مزید خبریں
ریاض ۔ 17 اگست (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ پیر کو سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف فیاض بن حمد الرویلی اور سعودی عرب کے کمانڈر جوائنٹ فورسز لیفٹیننٹ جنرل (سٹاف) فہد بن ترکی السعود سے ملاقات کی۔ انہوں نے عسکری تربیت سمیت فوجی تعلقات کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف فیاض بن حمد الرویلی نے چیف آف آرمی سٹاف کا استقبال کیا۔ انہیں سعودی وزارت دفاع میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔








