راولپنڈی ۔ 16 نومبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے، ہمارے مثبت رویہ کے باوجود افغانستان سرحد پار سے دہشت گرد حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بات انہوں نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف ایل ووٹل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو جنرل ہیڈکوارٹرز(جی ایچ کیو) …
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف ایل ووٹل کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 16 نومبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے، ہمارے مثبت رویہ کے باوجود افغانستان سرحد پار سے دہشت گرد حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بات انہوں نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف ایل ووٹل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو جنرل ہیڈکوارٹرز(جی ایچ کیو) میں ان سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال، افغانستان، پاک۔افغان بارڈر مینجمنٹ اور خطہ میں امن و استحکام میں پاکستان کے مثبت کردار کے بارے میں امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔








